ریاض،15؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ بدھ کی شام سعودی رائل ایئر فورس کا ایک طیارہ یمن میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں طیارے کا پائلٹ شہید ہوگیا۔ اتحادی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ جنگی طیارے کو یہ حادثہ فنی خرابی کے باعث ابین کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب طیارہ القاعدہ کے دہشت گردوں کے خلاف معمول کے آپریشن پر تھا۔ترجمان نے بتایا کہ طیارہ حادثے میں پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل مہنا بن سعد البیز شہید ہوگئے۔